ہسپتالوں ، سٹیشن پر ڈراپ لین پر پارکنگ وصولی جاری

ہسپتالوں ، سٹیشن پر ڈراپ لین پر پارکنگ وصولی جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)متعدد بار شکایات اور نشاندہی کے باوجود سرکاری ہسپتالوں اور ریلوے سٹیشن پر ڈراپ لین سے پارکنگ پرچی فیس وصولی کا سلسلہ بند نہ ہوسکا۔۔

 ریلوے حکام ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی پارکنگ کمپنی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں اور ریلوے سٹیشن پر آنے والے شہریوں کو ڈراپ لین کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ڈراپ لین سے گزرنے والے شہریوں کو داخلی راستے پر ہی پارکنگ پرچی پکڑا کر پیسے وصول کرلیے جاتے ہیں اس اہم مسئلے کی متعدد بار نشاندہی کی گئی شہریوں کی جانب سے اس کی شکایات کی گئیں لیکن محکمہ ریلوے ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی پارکنگ کمپنی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامی افسرعوامی مسائل پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں