پرانا پاکستان نہیں رہا، لوگ بیدار ہو چکے :ملک عمرفاروق

 پرانا پاکستان نہیں رہا، لوگ بیدار ہو چکے :ملک عمرفاروق

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)مکوآنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اشرف کی جانب سے ان کے ڈیرہ مائی مستانی پرعیدملن پارٹی کاانعقادکیاگیا۔۔۔

جس کے مہمان خصوصی سنی اتحادکونسل کے ممبران قومی اسمبلی ملک عمرفاروق\'رائے حیدر کھرل\'ممبرصوبائی اسمبلی اکرم چوہدری تھے اس موقع پرملک اکرم شہاب ایڈووکیٹ\'رائے الطاف کھرل\'رائے بھائی خاں کھرل\' نعمان بھٹی\'ملک قاسم\'ملک یاسرسمیت دیگرمعززین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے ، یہ پرانا پاکستان نہیں لوگ بیدار ہو چکے ہیں غربت 50 فیصد آبادی پر راج کررہی ہے ملک کی معاشی کمر ٹوٹ چکی مگر فیصلہ سازوں کو سمجھ نہیں آرہی ۔ پنجا ب کی پھو لن دیوی فو ٹو سیشن تک محدود رہی ما ہ رمضان اور ایام عید پر غر یب عوام کو ریلیف دینے میں بر ی طر ح نا کام رہی جمہوریت کو خطرہ صرف فارم 47 کی جماعتوں سے ہے ، دو خاندانوں نے ملک اور عہدوں پر قبضہ کر کے ملک کو جام کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی پیغام دیا ہے کہ ابھی پروگرام سے پہلے چند مسائل ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس سال گروتھ 1.9 فیصداور مہنگائی 25 فیصد کے اعداد جاری کردیے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں