ضلعی انتظامیہ ناکام ، روٹی ، نان ، کی قیمت کم نہ ہوسکی

ضلعی انتظامیہ ناکام ، روٹی ، نان ، کی قیمت کم نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں روٹی اور نان کی قیمت کم نہ ہوسکی ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ضلعی انتظامیہ نوٹیفکیشن جاری کرکے بری الذمہ ہوگئی۔۔۔

 شہری انتظامیہ کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 600 روپے کمی اعلان کیا گیا جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی نئی قیمتیں جاری کی گئیں نئی قیمتوں کے مطابق 100 گرام وزن کی روٹی 16 روپے اور 120 گرام وزن کا نان 20 روپے میں فروخت کیا جاسکتا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کو بھی احکامات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنڑول مجسٹریٹس اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹیوں کو 

نوٹیفکیشن کی کاپیاں بھجوائی گئی ہیں لیکن فیصل آباد میں کہیں بھی نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوسکا فیصل آباد کے ہوٹلوں اور تنوروں پر روٹی 80 گرام وزن والی 20 سے 25 روپے اور نان 120 گرام 30 روپے میں فروخت ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انتظامی افسر نوٹیفکیشن جاری کرکے بری الذمہ ہوچکے ہیں دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن بھی قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہے ہوٹل اور تنور مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کیا گیا ہے لیکن تاحال آٹا پرانی قیمت پر ہی فروخت ہورہا ہے جب تک آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی روٹی اور نان کی قیمت بھی کم نہیں کریں گے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی بجائے صرف دعوے کرنے میں مصروف ہے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے جسکی سب سے بڑے وجہ ضلعی حکومت کی نااہلی ہے معاملے پرموقف کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر وہ کارروائیاں اور کارکردگی نہ ہونے پر جواب دینے سے گریزاں رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں