ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت شفاف انٹر امتحانات پر اجلاس

ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت شفاف انٹر امتحانات پر اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت انٹر کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد اور ۔۔

انتظامات پر جائزہ اجلاس ہوا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہباز انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور ایجوکیشن کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں بریفنگ دیتے بتایا گیا کہ 19 اپریل سے انٹرمیڈیٹ امتحانات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23 گوجرہ میں 15 کمالیہ میں 8اور تحصیل پیر محل میں 7امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، امتحانات کیلئے صرف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ بطور نگران فرائض ادا کریں گے ، انکار پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز خود امتحانی مراکز کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کریں، ریذیڈنٹ انسپکٹر کی سنٹر پر موجودگی کو بھی لازمی چیک کریں، امتحانی سنٹر کا سرکاری کالجز وسکولز میں انعقاد یقینی بنایا جائے ، امتحانی کمرے روشن اور ہوادار ہوں، نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے ، شفاف امتحانات کوہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے ، کسی بھی سنٹر سے نقل یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو تمام عملہ سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں