ٹیکس آفس جھنگ منتقلی پر کاروباری برادری کااظہار تشویش

 ٹیکس آفس جھنگ منتقلی پر کاروباری برادری کااظہار تشویش

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین ہیلتھ کمیٹی چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر طاہر رشید سیال نے اپنے احتجاجی بیان میں کہا ہے۔۔

 کہ ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے تین اضلاع چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل جھنگ زون کا موجودہ کمشنر آفس فیصل آباد سے جھنگ منتقل کئے جانے پر چنیوٹ کی تاجر برادری اور وکلاء نے تشویش کا اظہار کرتے چیئرمین ایف بی آر اور چیف کمشنر آر ٹی او، فیصل آباد سے درخواست کی ہے کہ دفترمنتقلی چنیوٹ کے ٹیکس گزاروں کے لئے باعثِ تشویش ہے جسے فی الفور روکا نہ گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔ بصورت دیگر چنیوٹ زون کو جھنگ زون سے نکال کر فیصل آباد کے کسی زون سے منسلک کیا جائے ۔ کمشنر آفس کی جھنگ منتقلی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ ایف بی آر حکام ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر نہیں رکھیں گے تو ناصرف ریوینیو متاثر ہو گا بلکہ ٹیکس گزاروں کے لئے مشکلات اور مقدمہ بازی بڑھ جائے گی۔ چنیوٹ سے جھنگ ایف بی آر آفس تک رسائی میں کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے ۔ چنیوٹ کے کاروباری حضرات کا زیادہ تر لیں دین فیصل آباد سے منسلک ہے ۔ چنیوٹ کے ٹیکس گزار کسی صورت ایف بی آر کمشنر آفس کا جھنگ منتقل کرنا قبول نہیں کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں