انتظامیہ ریٹ کم کروانے میں ناکام،مرغی750روپے کلو،پولٹری ایسوسی ایشن کا مزید نرخ بڑھانے کا مطالبہ

انتظامیہ ریٹ کم کروانے میں ناکام،مرغی750روپے کلو،پولٹری ایسوسی ایشن کا مزید نرخ بڑھانے کا مطالبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرنے اور ریٹ کم کروانے میں ناکام ہوگئی۔۔

 پولٹری ایسوسی ایشن 750روپے فی کلو سے بھی مزید ریٹ بڑھانے پر بضد ہے ۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے گزشتہ روز فیصل آباد میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 697 روپے تھی مگر مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا گزشتہ روز منڈی کا ریٹ 20ہزار روپے فی من زندہ کا تھا جبکہ فی کلو زندہ کی قیمت 500 روپے اور سپلائی ریٹ 510روپے فی کلو تھا گزشتہ روز گوشت 750 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا ضلعی انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن سے ریٹ کم کروانے میں ناکام ہوچکی پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا اگر قیمت نہ بڑھائی تو ہڑتال کریں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے کو صوبائی مسئلہ قرار دے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔گو شت عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں