حکومت گندم نرخ5ہزار روپے من مقرر کرے :کسان اتحاد

حکومت گندم نرخ5ہزار روپے من مقرر کرے :کسان اتحاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت گندم کی فی من قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کرے ڈیزل اور کھاد سستی کی جائے کسانوں کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔۔

ان خیالات کا أظہار صدر کسان اتحاد سہراب خان لونا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کیا اس موقع پربانی کسان اتحاد ضلع چنیوٹ مہر امجدنول،ضلعی صدر سہراب خان لونااور جنرل سیکرٹری سیکرٹری مہر مختار ساہمل نے بھی کسانوں کو درپیش مسائل پر کہا کہ حکومت کاکسانوں سے مکمل گندم نہ خریدنا اور قیمت گذشتہ سال سے کم کرنا سازش ہے ملک میں گندم ہونے کے باوجود سابقہ حکومت نے باہر سے گندم کیوں منگوائی انکوائری کی جائے شوگر ملز نے چار ماہ گنا خرید ا ،صرف چنیوٹ میں شوکر ملز کی طرف 15 ارب کی ادائیگی تھی جو تھوڑی بہت دے کر باقی چیک دیدیئے گئے جو ڈس آنر ہوچکے ہیں بینک ملازمین کسانوں کو حقارت سے دیکھتے ہیں اور ٹال مٹول کر کے کسانوں کو بینک سے باہر نکال دیتے ہیں پندرہ لاکھ کے بجلی بل پراڑھائی لاکھ ٹیکس بھی ظلم کی انتہاہے کسان کو کھاد بھی بلیک میں مہنگی مل رہی ہے انتظامیہ مافیاز کے آگے بے بس نظر آتی ہے بیوروکریسی ساتھ ملی ہوئی ہے اور حکومت کو سب اچھا رپورٹ دے رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ کمیٹی میں کسان نمائندوں کو شامل کرکے مشاروت سے فصل کی قیمت طے کی جائے حق نہ دیا گیا تو اپنے قائد کسان اتحاد خالد باٹھ کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا دیں گے ، ساتھ دینے پرمیڈیا کے مشکور ہیں،حکومت کسانوں کے مسائل فوری حل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں