حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات دے گی:میاں اجمل آصف

حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی  سہولیات دے گی:میاں اجمل آصف

پینسرہ(نمائندہ دنیا)نوجوانوں کا کھیلوں کی جانب راغب ہونا خوش آئند ہے ،نشے کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کئے جائیں، علاقے میں کبڈی فٹبال اور کرکٹ ٹورنامنٹ جس تواتر سے ہو رہے ہیں۔۔۔

اس سے نئی نسل کی کھیلوں سے محبت واضح ہے ، سیاسی وسماجی شخصیات کے ایسی سرگرمیوں کیلئے اقدمات قابل تحسین ہیں،حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات دے گی ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف نے چک نمبر 82ج ب نورنگ آباد میں اتحاد کبڈی ٹورنمنٹ کی فائنل تقریب میں کیا ۔میاں نعمان و دیگررہنما موجود تھے ۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافی و نقد انعامات تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں