بھینسوں کا شہروں سے انخلا انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا

بھینسوں کا شہروں سے انخلا انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہری حدود سے گائے بھینسوں کا انخلا کمشنر اور سی او میونسپل کارپوریشن کے لیے بڑا چیلنج بن گیا مویشیوں کا انخلا نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں جانوروں کا فضلا سیوریج سسٹم اور شہری حدود میں صفائی کو بھی متاثر کررہا ہے ۔

کمشنر سلوت سعید اور چیف افسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی غفلت کے باعث شہری حدود سے گائے بھینسوں کا انخلا ممکن نہیں ہورہا ۔شہری حدود میں مویشیوں کی موجودگی سے سیوریج سسٹم شدید متاثر ہوتا ہے جانوروں کا فضلا سیوریج سسٹم میں شامل ہوکر سیوریج کو بند کردیتا ہے جانوروں کے گوبر اور گندگی سے صفائی بھی شدید متاثر ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں رہائشی علاقوں میں رکھے گئے جانوروں کے باڑوں سے گرمی کے باعث شدید تعفن اٹھتا ہے شہری علاقے میں جگہ کم ہونے کہ وجہ سے باڑوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ مویشی رکھے گئے ہیں لیکن پابندی کے باوجود ان مویشیوں کو شہری حدود سے باپر منتقل نہیں کروایا جاسکا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں