چوک گھنٹہ گھر سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

چوک گھنٹہ گھر سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) شہر بھر کو تجاوزات مافیا سے پاک کرنے کی مہم کا تسلسل جاری ہے ۔

کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایات پرمیونسپل کار پو ر یشن کا عملہ متحرک اورآٹھ بازاروں وچوک گھنٹہ گھر،ریگل روڈاوردیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لے کردکانوں کے باہر اور شاہرات پر تجاوز شدہ بڑی مقدار میں سامان ضبط کرلیا گیا۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے بتایا کہ متعدد بار اعلانات اور وارننگ کے باوجود قائم تجاوزات کا صفایاکرایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کو ستھرابنانے کے تحت تجاوزات کے خلاف میگا اپریشن جاری رہے گا۔دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اورتجاوزات مافیا کو جڑ سے ختم کرکے شاہرات کو ستھرابنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں