پٹواریوں کے بعد یونین کونسل سیکرٹریز نے بھی سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے حوالے کر دیا

پٹواریوں کے بعد یونین کونسل سیکرٹریز نے بھی سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے حوالے کر دیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹواریوں کے بعد یونین کونسل سیکرٹریز نے بھی سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے حوالے کردیا سرکاری ملازمین کی غیر موجودگی میں پرائیویٹ منشی کام کرنے لگے محکمہ لوکل گورنمنٹ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے پرائیویٹ افراد نے لوٹ مار کا بازار بھی گرم کررکھا ہے ۔

ضلع بھر کے بیشتر پٹوار خانوں میں پابندی کے باوجود پرائیویٹ منشی کام کررہے ہیں پٹواری کی بجائے یہ پرائیویٹ منشی ہی سرکاری ریکارڈ کا اندراج کرتے ہیں انتقالات ،فردوں کا اجرا اور رجسٹریوں سمیت دیگر امور یہی منشی سرانجام دیتے ہیں سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرتے ہوئے بھی ان پرائیویٹ منشیوں کو نوکری جانے کا ڈر نہیں ہوتا پٹوار خانوں کے بعد اب یونین کونسل دفاتر کا سرکاری ریکارڈ بھی پرائیویٹ افراد کے حوالے کردیا گیا ہے یہ منشی پیدائش اموات نکاح اور طلاق جیسے اہم ریکارڈ کو مرتب کرتے ہیں پرائیویٹ افراد یونین کونسل سیکرٹریز کی غیر موجودگی میں بھی کام کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر اور غلطیاں ہونا معمول ہے سرکاری اداروں میں خلاف ضابطہ کام ہونے پر بھی متعلقہ افسروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے وصول کیے جانے والے نذرانے اعلیٰ افسروں تک پہنچتے ہیں اسی وجہ سے ان پرائیویٹ افراد اور ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ نہیں ہوتا شہریوں کو اپنے جائز کاموں کے لیے بھی ان پرائیویٹ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں