پاکستان ہماری اولین ترجیح ،ملک ہے تو ہم ہیں:لواحقین شہدا

پاکستان ہماری اولین ترجیح ،ملک ہے تو ہم ہیں:لواحقین شہدا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں شہدا ہماری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں لاپتہ افراد دہشتگردوں کے ساتھ مل کر ملک دشمن کارروائیاں کرتے ہیں ۔۔

ان خیالات کا اظہار فیصل آباد پریس کلب میں پاکستان آرمی کے شہدا کے لواحقین نے پریس کانفرنس میں کیا ۔شہدا کے بیویوں بچوں بھائیوں اور والدین کاکہنا تھا کہ ہمارے جوان بارڈر پر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں ہمارے فوجی فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کررہے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں شہدا کے بیوی بچے بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں لاپتہ افراد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں مسنگ پرسنز کو سیاسی رنگ دے کر پیش نہ کیا جائے افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں وطن کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور اس ملک کی بقا و سالمیت کی خاطر بھی شہدا اپنے خون کے نذرانے پیش کررہے ہیں ہمیں افواج پاکستان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں