رشید آبادسے جواں سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

 رشید آبادسے جواں سالہ لڑکے  کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔تھانہ جھنگ بازارکے علاقے رشید آبادکے رہائشی عبدالمالک نامی شہری کا 24 سالہ بیٹا علی عباس کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلا۔

جسے نامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں