مبینہ خودکشی کرنے والے کے قتل ڈرامہ کا ڈراپ سین

مبینہ خودکشی کرنے والے کے قتل ڈرامہ کا ڈراپ سین

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے نوجوان حمزہ محمود کے قتل کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔۔۔

شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان حمزہ محمود سے 75لاکھ روپے سے زائد رقم بٹورنے والی بیوہ خاتون نے بیٹیوں اوردیگر ساتھیوں سے مل کر قتل کیا۔چند روز قبل چک نمبر 389ج ب میں قتل ہونے والے حمزہ کے والد حسن محمود نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا حمزہ محمود مویشیوں کے احاطہ میں سویا ہوا تھا کہ 28اپریل کو صبح 7بجے اچانک فائر کی آواز آئی جاکر دیکھا تو حمزہ خون میں لت پت پڑا تھا،موقع پر پہنچنے والے عمر نے دیکھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم خواتین اور 2افراد جارہے تھے ،مقتول کے دوستوں عمر اور سیف الرحمان نے بتایا کہ قتل سے ایک رات قبل حمزہ رفعت بی بی،اسکی بیٹیوں رکزہ بی بی،فزا بی بی اور مبرا سے فون پر جھگڑ رہا تھا کہ تم لوگوں نے مبرا سے میری شادی کروانے کا وعدہ کیا تھا،مجھ سے مکان بنانے اور دیگر اخراجات کیلئے 75لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی،اب شادی سے انکار کررہی ہیں اور مبرا کی شادی کسی اور سے کررہی ہیں،میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گا، رفعت بی بی،فزا بی بی،رکزہ بی بی اور مبرا نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سے ملکر حمزہ کو قتل کرنے کے بعد پسٹل اس کے ہاتھ میں پکڑا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا،پولیس نے چاروں ماں بیٹیوں اور انکے دو نامعلوم ساتھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں