چنیوٹ میں گندم خریداری مرکزبنایاجائے :چودھری نعیم

چنیوٹ میں گندم خریداری مرکزبنایاجائے :چودھری نعیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سماجی کارکن چودھری نعیم اور ریٹائرپرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج پروفیسر شیخ پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاہے کہچنیوٹ میں بھی گندم خریداری کے لیے پاسکو سنٹر کا قائم کیا جائے حکومت ضلع چنیوٹ کے کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے ۔

 ضلع حافظ آباد کے علاقہ میں پاسکو سنٹر بنانے سے چنیوٹ کے کسانوں کو گندم فروخت کے لیے اضافی اخراجات پیش آئیں گے جس سے کسان مزید مشکلات کا شکار ہونگے اس لیے حکومت کو چنیوٹ میں پاسکو سنٹر بنائے تا کہ کسان باآسانی اپنی گندم سرکار کو دے سکیں ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب کاشتکار باردانہ حصول کے لیے شدید پریشان ہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک کسانوں کو باردانہ جاری نہ کرنا انکی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہے حکومت کو فوری طور پر کسانوں کو باردانہ جاری کرے تا کہ چنیوٹ کے کسان بھی سرکاری نرخ پر حکومت کو گندم دے سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں