ٹیکس کے نئے ایس آر اوز ختم کئے جائیں:چودھری شہباز

ٹیکس کے نئے ایس آر اوز ختم کئے جائیں:چودھری شہباز

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چودھری شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ٹیکس در ٹیکس کے ایس آر اوز ختم کئے جائیں ،عوام اورتاجروں کو قربانی کا بکرا بنا کر بار بار ذبح کیا جا رہا ہے اور۔۔۔

 اب تو پنشنرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،عوام اور کارباری طبقہ بھاری یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے پر صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے سے قاصر ہیں ،کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔ کسان، تاجر اور عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں ،معاشی حالات سے تنگ لوگ چوریوں ڈکیتیوں پر مجبور ہورہے ہیں،گندم ودیگراجناس کی نرخ کم ملنے پرحکومت نے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔کسان مہنگی زرعی ادویات ،کھادیں اور مہنگا ڈیزل ملنے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں