پیپلز پارٹی کے رہنمابشارت رندھاوا کے والد کا ختم چہلم ادا

پیپلز پارٹی کے رہنمابشارت  رندھاوا کے والد کا ختم چہلم ادا

چک جھمرہ (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے حلقہ 104 کے بشارت رندھاوا کے والد فقیر محمد رندھاوا المعروف فقیر سائیں کبڈی پلیئر کا ختم چہلم چک نمبر 118 ج ب باٹھاں مسلماناں نزد FDA سٹی میں پڑھا گیا ۔

ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل کا اہتمام کیا گیا ۔والد کی شان میں خصوصی خطاب ہوا۔ ختم میں پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے حلقہ 103 کے ایم این اے رانا مبشر،عظیم رندھاوا رہنما جماعت اسلامی سابق ناظم یونین کونسل نمبر 155 افتخار گل ایڈووکیٹ خالد پرویز گل ایم پی اے امیدوار ایم پی اے عدنان ، طاہر محمود ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول،سابق ہیڈ ماسٹر جاوید اجمل شاہ ، پروفیسر خان انعام اللہ سابق DO ایجوکیشن پروفیسر نصیر واہلہ پروفیسر ریاض ، پیپلز پارٹی سی سی 15 کے صدر ملک فاروق ،جنرل سیکرٹری سرفراز انصاری، پارٹی عہدیداران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں