ایف ڈی اے سکیورٹی سسٹم مضبو ط بنانا ہو گا:آصف چودھری

ایف ڈی اے سکیورٹی سسٹم مضبو ط بنانا ہو گا:آصف چودھری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے کی زیر نگرانی سکیورٹی سسٹم جامع حکمت عملی کے تحت پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے اس سلسلے میں موجودہ حالات اور سکیورٹی کے تقاضوں کا جائزہ لیکر درکار مزید وسائل کی نشاندہی کریں۔

یہ حکم ایک اجلاس کے دوران جاری کیا گیا جو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ کی زیر صدارت ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں بجلی کی تنصیبات سمیت دیگر قیمتی املاک کی مکمل حفاظت اور وہاں کے رہائشیوں کے احساس تحفظ کے لئے سکیورٹی سسٹم فول پروف ہونا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں