دیور نے بھابی کوغیرت کے نام پر کلہاڑی سے قتل کردیا

 دیور نے بھابی کوغیرت کے نام پر کلہاڑی سے قتل کردیا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)غیرت کے نام پر دیور نے بھابی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ۔

تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 498گ ب کے قریب لطیف ولد غلام باقر نے اپنے گھر مہمان آئی بھاوج 40 سالہ فائزہ بی بی زوجہ وزیر سکنہ 189 گ ب پتلی کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے مار ڈالا، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے مقد مہ درج کر لیا اور کاروائی شروع کردی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں