ڈی پی او کاتھانہ احمدپورسیال ، گڑھ مہاراجہ کا سرپرائز وزٹ

ڈی پی او کاتھانہ احمدپورسیال ، گڑھ مہاراجہ کا سرپرائز وزٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او راشد ہدایت کا رات گئے تھانہ احمدپورسیال اور تھانہ گڑھ مہاراجہ کا سرپرائز وزٹ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔۔۔

 تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ،ایس ایچ اوز کو فوری حل کے احکامات جاری کئے ، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے ، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو ، موثرپٹرولنگ اورتفتیش میرٹ پر کی جائے ، کرپشن ناقابل برداشت ، کوتاہی معاف نہیں کی جائے گی،بجلی چور،اشتہاری مجرمان،ڈکیت گینگز کی گرفتاریوں کو جلد یقینی بنایا جائے ۔ ڈی پی او نے ناکہ جات پر ڈیوٹی چیکنگ کے دوران جوانوں کی حوصلہ افزائی اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اورکہا کہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی ناکہ جات پر مکمل چیکنگ کی جائے ۔ سپروائزری افسر باقاعدگی سے مانیٹرنگ یقینی بنائیں ۔ دریں اثناڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کے آٹھویں بیج کا آغاز ہوگیا ،طلباء، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر، صحافی اور کسان رہنماء شریک ہوئے ۔ ڈی پی او نے کہاپروگرام کا مقصد شہریوں اور پولیس کو ہمقدم کرنا اور جرائم پر قابو پانا ہے ۔ شہریوں کو پولیس کا سفیر بنانا انسداد جرائم میں مددگار ثابت ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں