حکومت کونسلرز کو با اختیار بناکرفوری بلدیاتی الیکشن کرائے :ملک ساجد اقبال

حکومت کونسلرز کو با اختیار بناکرفوری  بلدیاتی الیکشن کرائے :ملک ساجد اقبال

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق کونسلر بلدیہ کمالیہ ملک ساجد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فوری بلدیاتی الیکشن کروائے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں ۔محکمہ بلد یات ختم کرنے سے یوسی لیول پر رشوت کا بازار گرم ہوگا ۔

 سابق بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا جائے اور کونسلرز کو با اختیار بنایا جائے ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے مزید کہا کہ کونسلرز کو ووٹ کا حق دیا جائے ۔ بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں ۔ ایم این ایز اور ایم پی ایزکی بلدیاتی نظام میں مداخلت بند ہونی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں