ٹھیکریوالا:اپنی مدد آپکے تحت گاؤں میں سولنگ لگوالیاگیا

ٹھیکریوالا:اپنی مدد آپکے تحت گاؤں میں سولنگ لگوالیاگیا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)چک نمبر61ج ب میں لوگوں نے اپنے مسائل خود حل کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا،گاؤں کے معروف سیاسی خاندان راجہ برادران نے اپنی مدد آپکے تحت گاؤں میں سولنگ لگوا کردیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔۔۔

یونین کونسل 170 کے علاقہ چک نمبر 61 ج ب دھروڑ کی اضافی آبادی اصغر آباد کے مین بازار کا سولنگ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس سے گاؤں کے لوگوں کوآمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ برسات کے دنوں میں یہاں سے گزرنا ناممکن ہوجاتا تھا،علاقہ مکینوں کے مطابق ہم نے منتخب نمائندگان سے کئی بار اس مسئلہ کے حل کی اپیل کی مگر ہماری شنوائی نہ ہوسکی،تاہم منتخب سیاسی نمائندگان سے مایوس ہوکر گاؤں کی سیاسی فیملی راجہ برادران،راجہ توقیر،راجہ نعیم اجمل اور راجہ فہیم اجمل نے اپنی جیب سے مرکزی بازار کا 5 سو فٹ سے زائد سولنگ لگواکر مسئلہ حل کر دیا،میاں شاہد،میاں زاہد،عبدالرزاق،جاوید اختر،ملک ارشد سردار،میاں حبیب،ملک افضل و دیگر نے گاؤں کا سولنگ لگوانے پر راجہ برادران کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں