فنڈز اجرا کے باجود شہر میں سیوریج کے مسائل حل نہ ہوسکے

فنڈز اجرا کے باجود شہر میں سیوریج کے مسائل حل نہ ہوسکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی جانب سے شہریوں کے مسائل سے منہ موڑ لیا گیا فنڈز کے اجرا کے باجود شہر میں سیوریج مسائل حل نہ ہوسکے ڈی سلٹنگ اور لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہونا معمول بن چکا ہے ۔

محکمہ واسا کی روایتی سستی اور لاپروائی کے باعث شہری تعفن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں واسا کی جانب سے مین لائنوں اور چینلز کی مناسب انداز میں ڈی سلٹنگ نہیں کروائی جاتی جس کی وجہ سے سیوریج سسٹم بند رہنا معمول بن چکا ہے گلی محلے سیوریج کے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہوچکا ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں جوہڑ کی شکل اختیار کرجاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا افسروں کو متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی گزشتہ روز فاروق آباد کا علاقہ سیوریج کے پانی میں ڈوبا رہا شہریوں کو آمد و رفت میں مسائل درپیش رہے لیکن واسا افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں