قرآن پڑھنے سے ایمان بڑھتا،دلوں کا زنگ اترتاہے :علما

قرآن پڑھنے سے ایمان بڑھتا،دلوں کا زنگ اترتاہے :علما

گو جرہ (نما ئندہ دُنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ر ہنمامولانا قاری اسماعیل عتیق، مولاناسرفراز حیدر، مولانا عبدالقادرعثمان،قاری صہیب یونس ،ڈاکٹر عبدالماجدعثمان نے کہاہے کہ قرآن کریم انسانوں کیلئے دستور حیات ہے ۔

اسے پڑھنا اور اس پر عمل کر نا ضروری ہے ۔یہ وہ سچی اورآخری کتاب جس سے ایمان بڑھتااوردلوں کے زنگ اترتے ہیں۔ اسکی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے ۔اسکی تعلیمات سمجھنے کیلئے زیادہ بہترہے کہ اس کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث محلہ انصار کالونی گوجرہ میں کانفرنس سے خطاب کر تے کیا۔اس موقع پر میاں افضل ناظم اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ،ملک ارشدنائب ناظم شعبہ خدمتAYF ، سرفرازحسن، ریاض چوہدری، فیصل جٹ،صوفی دین عاجز،قاری ذکابھی موجود تھے ۔کانفرنس کے اختتام پر مفتی مبشر ربانی کے انتقال اور حافظ عبدالباسط جنرل سیکرٹری AYFتحصیل گوجرہ کے تایا جان عبدالرقیب کی وفات پر دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں