تمام کام میرٹ پر کئے جائیں گے :جنید انوار چودھری

تمام کام میرٹ پر کئے جائیں گے :جنید انوار چودھری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)کنوینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وممبر قومی اسمبلی جنید انوار چودھری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے شرکت کی۔ امن و امان، ترقیاتی سکیموں، کا جائزہ لیا گیا۔ جاری ترقیاتی کاموں اور زیر التواء منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔ اس موقع پر جنید انوار نے کہا ضلع کی بہتری اور عوام کی فلاح کیلئے مل کر کاوشیں کی جائیں گی۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تمام کام میرٹ پر کئے جائیں گے ۔ شہر میں بہترین میونسپل سروسز فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ۔ شہر کی صفائی اورخوبصورتی کیلئے پودے لگائے جائیں۔ ایوب خان گادھی نے کہا حکومت پنجاب کاشتکاروں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔کسانوں کو کھاد اور دیگر زرعی مداخلات کی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نعیم سندھو نے کہا تمام محکموں کو عوامی خدمت کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار نے ضلع بھر میں ڈویلپمنٹ کی 67 جاری اور 36 نئی سکیموں اورمحکموں کے سربراہان نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی ۔نئی ترقیاتی سکیموں میں روڈذ کی 8 ، لوکل گورنمنٹ کی 9 اور واٹر سپلائی کی 19 سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی عمار انور گل ودیگر ضلعی افسر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں