علاقائی محتسب کا بد انتظامی و دیگر شکایات پرایئرپورٹ کادورہ

 علاقائی محتسب کا بد انتظامی و دیگر شکایات پرایئرپورٹ کادورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز قریشی کے ازخود نوٹس کے تحت علاقائی محتسب فیصل آباد نے ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

 ون ونڈو فسیلی ٹیشن ڈیسک پر مسافروں کی جانب سے بد انتظامی و دیگر شکایات ملنے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے علا قائی محتسب آفس کے ایڈاوئزروانچارج شاہد جیلانی کو معائنہ کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جس پر عمل کرتے ایڈوائزرو انچارج شاہد جیلانی نے اسسٹنٹ رجسٹرار یاسر شبیر ملک اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ایئر پورٹ کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ مسافروں کی جانب سے ایئرپورٹ کے کچھ امور کی سر انجام دہی میں بد انتظامی کی شکایات تھیں شکایات کے ازالے کے لئے یہ دورہ کیا گیا ۔ زیادہ تر معاملات بہتر انداز سے چل رہے ہیں تاہم نادرا کے حوالے سے ایف آر سی کا نہ ہونا،حج پروازوں کا آپریشنل نہ ہونا اور دیگر چند امور میں مسائل ہیں جن کے حل کے لئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں، مذکورہ مسائل حل کے لئے وفاقی محتسب کو بھی سفارشات بھیجی جائیں گی اور وہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر و ائیرپورٹ منیجر تسنیم اختر نے تمام معاملات پر بریفنگ دی۔علاقائی محتسب نے میڈیا کے ہمراہ ایئر پورٹ کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور ہر ڈیسک اور کاوئنٹر پر موجود عملہ سے انکے فرائض اور مسافروں سے متعلقہ سہولیات بارے دریافت کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں