تاجر تنظیموں کی دھمکی کام کر گئی،کارپوریشن عملہ کی تجاوزات کیخلاف آپریشن میں نرمی

تاجر  تنظیموں  کی  دھمکی  کام  کر  گئی،کارپوریشن  عملہ  کی  تجاوزات  کیخلاف  آپریشن  میں  نرمی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تاجر تنظیموں کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کی دھمکی کام کرنے لگی میونسپل کارپوریشن عملے نے آپریشن میں نرمی برتنی شروع کردی۔۔۔

 منصور آباد میں آپریشن کے دوران تاجروں نے دکانوں کے شیڈز اتروانے اور فٹ پاتھ سے سامان اٹھانے سے انکار کردیا جس پر میونسپل کارپوریشن عملے سے سر تسلیم خم کرلیا ۔منصور آباد میں آپریشن کرنا میونسپل کارپوریشن عملے کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے انکروچمنٹ انسپکٹر اور عملے کی جانب سے بذریعہ لاوڈ اسپیکر منصور آباد بازار میں اعلان کروایا گیا کہ دکاندار اپنا اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں اور دکانوں کے باہر اور اوپر لگے شیڈز خود ہی اتار لیں بصورت دیگر سخت کارر وائی کی جائے گی لیکن گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے منصور آباد بازار میں پہنچا تو تاجر تنظیم نے دکانوں کے شیڈز اتارنے اور فٹ پاتھ سے سامان اٹھانے سے انکار کردیا جس پر عملے نے تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور آپریشن کیے بغیر ہی واپس لوٹ گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں