جھنگ:ڈپٹی کمشنر کی مختلف محکموں کے افسروں کیساتھ میٹنگ

جھنگ:ڈپٹی کمشنر کی مختلف محکموں کے افسروں کیساتھ میٹنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایم عمیر کی محکموں کے افسر وں کے ساتھ میٹنگ۔محکمہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے ۔

 اس موقع پر محکموں کے افسروں نے محکمانہ سروسز، کارکردگی اور ٹارگٹس سمیت جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسروں کوہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کے مفاد عامہ کیلئے اپنی سروسز کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت جاری رکھیں۔ افسر اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے کارکردگی کا گراف بلند کریں تاکہ مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔اجلاس میں سی ای ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسروں کو ستھرا پنجاب مہم پر عملددرآمد بارے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انڈسٹریز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی ہیں کہ وہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں