تاندلیانوالہ:سیوریج مسئلہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا

تاندلیانوالہ:سیوریج مسئلہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر بھر سیوریج مسئلہ عوام کے لیے وبال جان بن گیا،نالیوں سے سیوریج کاگندا پانی نکل کر گلیوں،بازاروں میں جمع ہونے سے شہری شدیدپریشان،تاندلیانوالہ شہربھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا۔

نالیوں سے پانی اوورفلوہوکے گلیوں،بازاروں میں جمع ہوگیا۔ماہی چوک ایریا،سرور کالونی، فیصل ٹاؤن،ہوچہ آبادی سمیت شہر کے دیگر پوش علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ وبال جان بن گیا۔شہریوں کا گلیوں بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا۔نالیوں کا گندہ پانی کھڑا رہنے سے تعفن پھیلنے لگا۔گندے پانی سے بدبو اور مچھروں کی بہتات ہوگئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گلیوں میں کئی روز سے سیوریج پانی کھڑاہے ،میونسپل انتظامیہ کی توجہ باربارسیوریج مسئلے کی طرف دلائی ہے ،میونسپل انتظامیہ کی جانب سے سیوریج مسئلہ حل کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں