ہوائی فائرنگ ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ہوائی فائرنگ ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق چک 761 گ ب کا رہائشی غلام شبیر اپنے رقبے پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ،اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔ ملزم پستول کا لائسنس بھی فراہم نہ کر سکا ، تھانہ اروتی پولیس نے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں