پروازوں کا شیڈول مشاورت سے رکھا جائے :ڈاکٹر خرم

پروازوں کا شیڈول مشاورت سے رکھا جائے :ڈاکٹر خرم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے نیشنل فلیگ کیئریر پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی طرف سے 9 جون سے فیصل آباد اور۔

 کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4پروازیں شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے اوقات بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے رکھے جائیں تاکہ کاروباری افراد صبح کی فلائٹ سے کراچی جا کے شام تک اپنے معاملات نمٹا کے رات کو دوبارہ واپس اپنے گھر پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ وار چار پروازیں کم ہیں لہٰذا پی آئی اے حکام کو ان میں اضافہ کی ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر جہازوں کی عدم دستیابی کی صورت میں سب سے پہلے فیصل آباد کی پروازیں منسوخ کی جاتی ہیں جس سے ریگولر سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اِس لئے آئندہ سے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں