ٹوبہ ٹیک سنگھ :نئے پودے لگانے کا کام تیز ی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ :نئے پودے لگانے کا کام تیز ی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی سربراہی میں جاری مہم کے دوران پانچ لاکھ نئے پودے لگائے جائیں گے ، اس حوالے سے ضلع کونسل شہر کے تمام شاہراؤں کے کناروں پر، مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز اور سرکاری رقبہ پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ نے کہا ہے کہ شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو خوشگوار بنا نے میں کام آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کا عملہ پنجاب حکومت کی طرف سے دئیے گئے ٹارگٹ کے مطابق اپنی اپنی حدود میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں