ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے ہاؤسنگ کالونی فلتھ ڈپو بن گئی

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے ہاؤسنگ کالونی فلتھ ڈپو بن گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) چراغ تلے اندھیرا، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے ہاؤسنگ کالونی نمبر ایک فلتھ ڈپو بن گئی،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی۔۔۔

ہاؤسنگ کالونی نمبر ایک کے درجنوں مکینوں نے شکایت کی ہے کہ جامع مسجد فریدیہ کے سامنے گراؤنڈ میں اور کالونی کی دیگر گلیوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،جبکہ برسات میں ان گندگی کے ڈھیروں کے ساتھ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے ، علاقہ مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،اور گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والی بد بو نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ،میونسپل کمیٹی کا عملہ کئی کئی دن صفائی کیلئے نہیں پہنچتا،اور جب کبھی صفائی کریں تو گندگی اٹھانے کی بجائے گلیوں اور ارد گرد ڈھیر لگا کر چلے جاتے ہیں،یا پھر کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں،جس سے ماحول مزید خراب ہوجاتا ہے ،ہاؤسنگ کالونی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں