چک نمبر 58ج ب لہلاں کی پاور لوم فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ، مزدوروں کا احتجاج

چک نمبر 58ج ب لہلاں کی پاور لوم  فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ، مزدوروں کا احتجاج

پینسرہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 58لہلاں کے پاور لوم ورکرز کا اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کرنا جرم بن گیا یہ منتخب ایم این اے ظفر اقبال ناگرہ اور پی ٹی آئی رہنما حافظ عطا اللہ کاآبائی گاؤں ہے اور ۔۔۔

 یہاں  کے مزدور 3 سال سے اجرتوں سے محروم ہیں 25سے زائد فیکٹریوں کے500 مزدور سوشل سکیورٹی سے بھی محروم ہیں جس پرمزدوروں نے بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب ، زین جٹ ،پروین لطیف،لیاقت غفاری کی قیادت میں سینکڑوں مزدوروں نے جیل روڈ فیصل اباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور جیل روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مزدوروں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے دوران احتجاج ڈائریکٹر لیبر ویسٹ غلام شبیر کلیار نے مزدوروں کے ساتھ مذ اکرات کیے اور فوری طور پر متعلقہ لیبر آفیسر چودھری سعید کو موقعہ پر پہنچ کر فیکٹری مالکان کے ساتھ مذاکرات کرکے اجرتوں میں اضافہ کروانے اور تمام فیکٹریوں کو فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسِرڈ کرنے کا حکم دیا ۔بابا لطیف انصاری کہا آئندہ 72گھنٹوں میں مزدوروں کے مطالبات پورے نہ ہوے تو ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں