پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

 پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنایا جائے اوربڑے پارکس میں فوڈ پوائنٹس قائم کریں انہوں نے کہا کہ باغ جناح میں جدید طرز کا واکنگ ٹریک بنائیں جبکہ پارکوں میں فیملیز کے لئے ایریاز مختص اور مزید جھولے نصب کرائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کلیم شہید پارک کی ماسٹر پلاننگ کا بھی حکم دیا۔انہوں نے پارکوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شہاب اسلم کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنرنے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس)پراجیکٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو متعلقہ ٹارگٹس پورے کرنے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں