ٹو بہ :جعلی کھویا ، ملاوٹی کریم بنانیوالے یونٹ پکڑے گئے ،2 ملزم گرفتار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چھاپے مار کر ملاوٹی و جعلی کھویا اور ملاوٹی ڈیری کریم تیار کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو یونٹس سیل کردیئے ۔
۔تفصیلات کے مطابق ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف مہم کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وریام والا روڈ پر طاہر عمران کے ڈیری ملک یونٹ جبکہ اڈا نواب بھوتی پر ممتاز حسین کے کھویا یونٹ پر چھاپوں کے دوران ملزمان کو ملاوٹی و جعلی کھویا اور ملاوٹی ڈیری کریم تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملاوٹی وجعلی کھویا اور کریم کو موقع پر تلف کر دیا ، ملزمان کے خلاف مقد مات درج کروا دیئے گئے ۔