اپنی چھت،اپنا گھر، جڑانوالہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

اپنی چھت،اپنا گھر، جڑانوالہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے \\\'\\\'اپنی چھت،اپنا گھر\\\'\\\' پروگرام کے تحت قرض کے لئے اہل قرار پانے والے جڑانوالہ تحصیل کے خوش نصیب امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ڈی سی آفس میں ہوئی ۔

جس میں سینیٹرطلال چودھری اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے امیدواروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم اور انہیں مبارکباددی۔سینیٹر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی عوام کے لئے 7 سو ارب روپے کا شاندار\\\'\\\'اپنی چھت، اپنا گھر\\\'\\\' منصوبہ دے کر پنجاب کی عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ایک سے پانچ مرلہ اور دیہات میں ایک سے دس مرلہ کے زمین مالکان کو قرض دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے قرض کی قسط 14 ہزار سے زیادہ نہیں ہے جو ہر کوئی آسانی کے ساتھ ادا کر سکتا ہے اور اس قرض پر زیروسود ہے یعنی سود کا ایک روپیہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 316،امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ہیں جنہیں مقررہ رقم ٹرانسفر کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں