چیف آفیسر زبیر وٹو ، میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد تبدیل

چیف آفیسر زبیر وٹو ، میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد تبدیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اور میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد کا تبادلہ کردیا گیا۔

 ،ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو مبینہ طور پر ناقص کارکردگی، بے ضابطگیوں اور کرپشن سکینڈلز پر ٹرانسفر کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد زبیر وٹو کو مبینہ طور پر ناقص کارکردگی پر تبدیل کر دیا گیا، انکروچمنٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب نے زبیر وٹو سے جواب طلبی کی تھی، زبیر وٹو کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری میں ڈالتے رہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دنوں کمشنر سلوت سعید نے زبیر وٹو کو اپنے آفس بلا کر خوب سرزنش کی،کمشنر نے چیف آفیسر زبیر وٹو کو سخت وارننگ بھی دی لیکن زبیر وٹو اپنی پرانی روش پر قائم رہے ۔رجسٹریوں کے نام پر مبینہ طور پر اربوں روپے کے سیکنڈل میں بھی چیف آفیسر زبیر وٹو کا نام آتا رہا ،روزنامہ دنیا نے چیف آفیسر زبیر وٹو کی مبینہ کرپشن کی متعدد بار نشاندہی کی جس پر اداروں کو متحرک ہونا پڑا ۔ذرائع کے مطابق تبادلے کے بعد مختلف معاملات میں زبیر وٹو کی انکوائری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں