پیشی پرعدالت آئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ کی پیشی پرعدالت آئے شہری کو دھمکیاں دی جانے لگیں
۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ میں عبدالستار نامی شہری سابقہ کیس کی پیشی پر آیا ہوا تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے اسے قابو کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا ، بعدازاں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔