مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، زخمی کر دیا، مقدمہ درج

مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون  پر تشدد، زخمی کر دیا، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشددکا نشانہ بنادیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر کے رہائشی عبدالقیوم نے پولیس کوبتایا کہ اسکی اہلیہ اکیلی گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر میں داخل ہو کر اسے قابو کرلیا اور تشدد کرکے زخمی کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں