مکئی کی باقیات پیس کر ملاوٹی بیسن تیار کرنیوالا یونٹ بے نقاب
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مکئی کی باقیات کو پیس کر ملاوٹی بیسن تیار کرنے والا یونٹ پکڑا لیا۔
۔4200 کلو مکئی،1600 کلو ملاوٹی بیسن اور چکی ضبط کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ روڈ پرتاب نگر میں بیسن چکی پر چھاپہ مارا جہاں چکی سے مکئی کے توکے برآمد ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ مکئی اور باقیات کو پیس کر بیسن میں ملاوٹ کی جارہی تھی،سٹوریج اورصفائی کے بھی ناقص انتظامات تھے ۔ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے جبکہ یونٹ میں حشرات کی بھرمارتھی اورپیکنگ کے لئے تیار بیسن پر غیر منظور شدہ اور نامکمل لیبل لگایا جا رہا تھا۔