فوڈاتھارٹی عملہ سے مزاحمت کرنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوڈاتھارٹی کے عملہ سے مزاحمت کرنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فوڈ سیفٹی آفیسر ثمرہ تنویر نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزمان نے انہیں قابو کرکے ہراساں و پریشان کرنے کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔