کمشنر کا شہریوں کے مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات کا حکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے چاروں اضلاع کے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔
درخواست گزاروں کو باربار دفاترکے چکر لگوانے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔عوامی مسائل کے حل میں بے جا یا بلاجواز تاخیر پر متعلقہ افسر جوابدہ ہونگے ۔انہوں نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈویژن کے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے محکمہ مال سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ مسائل سن کر افسروں کو داد رسی کا حکم دیا۔کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر بعض افسران سے تحریری جواب بھی طلب کیا اور واضح کیا کہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے درخواست گزاروں کے مسائل حل کرنے پر فوکس کریں۔تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں۔