فیصل آباد بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مجوزہ منصوبہ بارے اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے اشتراک سے فیصل آباد میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے مجوزہ منصوبے کے۔
تحت شہر میں روٹس کے حوالے سے مشاورت کے لئے ایف ڈی اے کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں حکومتی سیاسی رہنما /پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے بی آر ٹی کے تحت میٹرو بس سروس کے روٹس بارے بریفنگ دی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنسلٹینٹ ہما ڈاہا نے روٹس کے بارے میں بعض تکنیکی اور سائنسی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیاسی رہنماؤں /پارلیمنٹرینز میں حاجی اکرم انصاری، میاں عرفان منان، رانا علی عباس، فقیرحسین ڈوگر،میاں اجمل آصف، مہرحامد رشید، جعفر علی ہوچہ و دیگر نمائندے شامل تھے ۔