نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کر کے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون ہتھیالیا۔
منصور آبادکے علاقے کینال روڈ پر عماس نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے خود کو روحانی شخصیات ظا ہر کرتے ہوئے روک لیاگیا اور راستہ پوچھنے کے بہانے باتوں میں الجھاکر اسکا موبائل فون لیکر موقع سے رفو چکر ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔