تھانہ ٹھیکریوالا ،26کروڑ 88لاکھ سے زائد کی وارداتیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا)رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزامت پر 3افراد سمیت 24افراد کو قتل اور دواران ڈکیتی مزاحمت پر درجنوں افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔
جبکہ ڈکیتی چوری و راہزانی کے وارداتوں میں رواں سال ٹھیکریوالاوالا کے علاقہ میں شہریوں سے 26 کروڑ 88لاکھ سے زائد کا مال و ذر لوٹ لیا گیا پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکے ،پٹرولنگ،سنیپ چیکنگ و دیگر اقدمات بھی کار گر ثابت نہ ہو سکے جس کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے بھی خوف میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں اب تک 3300کے قریب مقدمات رپوٹ ہو چکے ہیں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔