انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات کا حکم
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے کہا ہے کہ16دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہئیں۔
اس ضمن میں مائیکروپلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں و خامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے ، انہوں نے یہ ہدایات ضلع چنیوٹ میں پولیو مہم شروع کرنے کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ بارے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں،سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر نعیمہ اشرف نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 16تا 21دسمبر تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ97 ہزار 122 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔