کار سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں پر تشدد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے گوکھووال میں پولیس ٹیم محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔