گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے دلاور کالونی میں نصرت پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا۔۔
کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ، جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔