چنیوٹ :قائد اعظم ؒکے یوم پیدائش پر آج پروقارتقریب منعقد ہو گی

چنیوٹ :قائد اعظم ؒکے یوم پیدائش  پر آج پروقارتقریب منعقد ہو گی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آج 25دسمبر بروز بدھ کو 11.30بجے اعجاز پلازہ شاہراہِ اقبال جھمرہ روڈ پر پروقار تقریب منعقد ہوگی ۔

 اس موقع پر مقررین بابائے ملت قائد اعظم ؒکے افکار و جدوجہد آزادی پاکستان پر روشنی ڈالیں گے ،منتظمین نے تمام سول سوسائٹی کے افراد سے شرکت کی خصوصی درخواست کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں